محمد طلحہ محمود فاؤنڈیشن کی کھیلوں کے فروغ کے لیے کاوشیں جاری ہیں۔ اراندو خاص کرکٹ ٹورنامنٹ شاندار انداز میں اختتام پذیر ہوا، جہاں فاؤنڈیشن کو بطور مہمان خصوصی مدعو کیا گیا۔ فائنل تقریب میں ونر اور رنر اپ ٹیموں کو نقد انعامات، ٹرافیاں اور اسپورٹس کٹس سے نوازا گیا،جبکہ شاندار ٹورنامنٹ کے انعقاد پر انتظامیہ کو بھی خصوصی انعام دیا گیا۔ ہماری کوشش ہے کہ چترال کے نوجوانوں کو صحت مند اور مثبت سرگرمیوں کی طرف راغب کریں،کیونکہ کھیل نہ صرف تفریح بلکہ کامیابی کی راہ بھی ہے۔
