Voice of Khyber Pakhtunkhwa
Monday, June 23, 2025

ارشد ندیم ایشین ایتھلیٹکس چیمپئن شپ کے جیولن تھرو فائنل کے لیے کوالیفائی کر گئے

پاکستان کے قومی ہیرو اور عالمی شہرت یافتہ جیولن تھرو ایتھلیٹ ارشد ندیم نے جنوبی کوریا کے شہر گؤمی میں جاری ایشین ایتھلیٹکس چیمپئن شپ کے جیولن تھرو ایونٹ کے فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے۔
ابتدائی تفصیلات کے مطابق ارشد ندیم نے کوالیفائنگ راؤنڈ میں اپنے پہلے ہی تھرو پر شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے 86.34 میٹر کا فاصلہ طے کیا۔ دوسری جانب بھارتی ایتھلیٹ یش نے 76.67 میٹر کا تھرو ریکارڈ کیا۔ جیولن تھرو فائنل 31 مئی کو منعقد ہوگا، جس میں ارشد ندیم ایک بار پھر پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے نئے اعزاز کے حصول کے لیے پرامید ہوں گے۔

اولمپک کارکردگی اور قومی اعزازات
یہ بات قابلِ ذکر ہے کہ ارشد ندیم نے پیرس میں منعقدہ 2024 اولمپکس میں بھی نمایاں کارکردگی دکھائی، جہاں اُنہوں نے 90 میٹر سے زائد تھرو کر کے دنیا کو حیران کر دیا۔ یہ تھرو عالمی سطح پر چھٹا طویل ترین تھرو قرار پایا۔ ارشد ندیم کی اس غیر معمولی کامیابی پر اُنہیں ملک کے اعلیٰ ترین سول اعزاز تمغہ امتیاز سے نوازا گیا، جبکہ وطن واپسی پر اُن کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔

حکومتی انعامات اور نجی اداروں کی وعدہ خلافی
ارشد ندیم کو اُن کی کارکردگی پر وفاقی و صوبائی حکومتوں کی جانب سے نقد انعامات دیے گئے، جب کہ مختلف نجی اداروں نے بھی انعامات کا اعلان کیا۔ تاہم، حالیہ انٹرویو میں ارشد ندیم نے انکشاف کیا کہ سرکاری انعامات تو انہیں مل چکے ہیں، مگر نجی اداروں کی جانب سے کیے گئے وعدے ابھی تک پورے نہیں کیے گئے۔

ارشد ندیم ایشین ایتھلیٹکس چیمپئن شپ کے جیولن تھرو فائنل کے لیے کوالیفائی کر گئے

Shopping Basket