منشیات کے مضر اثرات کے حوالے سے آگاہی سیمینار

الخیر ماڈل ہائی سکول کاٹلنگ ضلع مردان میں منشیات، خاص طور پر “آئس”، کے خلاف آگاہی سیمینار منعقد ہوا۔ سیمینار کا مقصد طلبہ میں منشیات کے خطرناک اثرات کے حوالے سے شعور بیدار کرنا تھا۔ سیمینار میں ڈی ایس پی کاٹلنگ گلشید خان، پرنسپل رئیس احمد اور ڈائریکٹر انور اقبال نے شرکت کی۔ ڈی ایس پی گلشید خان نے “آئس” کے جسمانی اور ذہنی نقصانات پر روشنی ڈالی اور اسے نوجوان نسل کے لیے بڑا خطرہ قرار دیا۔ انہوں نے طلبہ کو منشیات سے دور رہنے کی ہدایت کی تاکہ وہ اپنی زندگی اور مستقبل محفوظ بنا سکیں۔ سکول کے پرنسپل رئیس احمد اور ڈائریکٹر انور اقبال نے بھی طلبہ کو منشیات کے نقصانات سے آگاہ کیا اور ان پر زور دیا کہ وہ اپنی تعلیم اور زندگی کے مقاصد پر توجہ مرکوز رکھیں۔

About the author

Leave a Comment

Add a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Shopping Basket