باجوڑ: باجوڑ سکاؤٹس ہیڈکوارٹر میں باجوڑ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی جانب سے “آپریشن بنیان المرصوص” کی شاندار کامیابی کے جشن میں شاندار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
تقریب میں کمانڈنٹ باجوڑ سکاؤٹس بریگڈئیر سعد،ڈپٹی کمشنر باجوڑ شاہد علی،ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر وقاص رفیق،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر شاہد رفیق،اسسٹنٹ کمشنر خار ڈاکٹر صادق علی اور دیگر آفیسرز نے شرکت کی۔ تقریب میں باجوڑ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے جانب سے زبردست آتش بازی کا مظاہرہ کیا گیا۔ اس تقریب میں قبائلی مشران، باجوڑ چیمبر کے ایگزیکٹیو ممبران،تاجر برادری، نوجوانوں اور مختلف مکاتب فکر کے افراد نے شرکت کی۔
باجوڑ چیمبر اس عظیم کامیابی پر اپنی افواج کو سلام پیش کرتے ہیں جنہوں نے اپنی جانوں کی قربانیاں دے کر ملک کو کامیابی دی۔ باجوڑ چیمبر آف کامرس اس عزم کا اعادہ کرتا ہے کہ باجوڑ کی تاجر برادری ملک کی ترقی و خوشحالی کے سفر میں پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ آخر میں تمام شرکاء نے پاک فوج، تمام سیکیورٹی اداروں کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے اس عزم کا اعادہ کیا کہ باجوڑ کو امن و خوشحالی کا گہوارہ بنانے کے لیے ہر ممکن تعاون جاری رکھا جائے گا۔