باجوڑ: پی کے22 پر ضمنی انتخاب، اے این پی نے میدان مار لیا

خیبرپختونخوا اسمبلی کی نشست پی کے 22 پر ضمنی انتخاب، عوامی نیشنل پارٹٰی امیدوار جیت گئے۔ غیر سرکاری غیر حتمی نتائج کے مطابق عوامی نیشنل پارٹی کے امیدوار نثار باز 11ہزار 242 ووٹ لیکر جیت گئے۔ آزاد امیدوار نجیب اللہ خان 10 ہزار 366 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔خیبرپختونخوا کے ضلع باجوڑ میں صوبائی اسمبلی کے حلقہ 22 پر 11 امیدوار میدان میں تھے۔91 پولنگ اسٹیشن کے غیر حمتی غیر سرکاری نتائج کے مطابق ضمنی انتخابات میں عوامی نیشنل پارٹی کے کے امیدوار نثار باز 11 ہزار 926 ووٹ لیکر جیت گئے۔آزاد امیدوار نجیب اللہ خان 10 ہزار 622 ووٹ لیکر دوسرے نمبر ائے ہیں۔جماعت اسلامی کے عابد خان 10 ہزار 593 ووٹ لیکر تیسرے نمبر آئے ہیں۔ صوبے میں حکمران جماعت سنی اتحاد کونسل کے امیدوار سب سے کم ووٹ 7 ہزار 146ووٹ لیکر چوتھے نمبر آئے ہیں۔

About the author

Leave a Comment

Add a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Shopping Basket