Voice of Khyber Pakhtunkhwa
Tuesday, January 27, 2026

باجوڑ ماموندمیں گرینڈ جرگے کابڑا فیصلہ، مہرنکاح ایک تولہ سونا مقرر

تفصیلات کے مطابق تحصیل لوئی ماموند زگئی میں علمائ کرام اور مشرانِ قوم کی موجودگی میں ایک اہم اصلاحی اجتماع منعقد ہوا، جس میں معاشرتی رسم و رواج کے حوالے سے فیصلہ کیا گیا کہ مہر نکاح صرف ایک تولہ سونا طے کردیا گیا۔مہر مقرر کرتے وقت کسی قسم کی ڈیمانڈ یا شرط عائد نہیں کی جائے گی۔البتہ اگر لڑکے یا لڑکی والے اپنی خوشی سے ایک تولہ سونے سے زیادہ سونا، نقدی یا سامان دینا چاہیں تو وہ شادی مکمل ہونے کے بعد دے سکتے ہیں۔شادی بیاہ، حج و عمرہ یا کسی بھی خوشی کے موقع پر دو گاڑیوں سے زیادہ گاڑیوں کے استعمال پر پابندی ہوگی۔اسی طرح ناچ، گانا، ڈانس اور آتش بازی پر مکمل پابندی عائد کی گئی۔فوتگی کی صورت میں تین دن سے زیادہ تعزیت کے لیے جانے پر پابندی ہوگی۔کسی بیمار کی عیادت کے موقع پر چینی، مرغی، فروٹ یا کسی بھی قسم کی چیز لے جانے یا لانے پر پابندی ہوگی۔اجتماع کے اختتام پر واضح کیا گیا کہ یہ تمام فیصلے شریعتِ اسلامی کے عین مطابق کیے گئے ہیں، جن پر عمل درآمد سے معاشرے میں سادگی، آسانی اور باہمی اتفاق کو فروغ ملے گا.

باجوڑ ماموندمیں گرینڈ جرگے کابڑا فیصلہ، مہرنکاح ایک تولہ سونا مقرر

Shopping Basket