معرکہ حق – آپریشن بنیان مرصوص میں افواج پاکستان کی شاندار کامیابی پر یادگار شہداء پشاور میں رنگا رنگ تقریب
افواج پاکستان کی بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے پر یادگار شہداء پشاور پر رنگارنگ تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب کا آغاز قومی ترانے سے کیا گیا۔ تقریب میں انسپکٹر جنرل فرنٹیئر کور خیبرپختونخوا (نارتھ) اور دیگر اعلی عسکری حکام، شہداء کے لواحقین، فیملیز اور بچوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔
اے پی ایس پشاور اور امید سپیشل سکول پشاور کے بچوں نے پروقار انداز میں افواج پاکستان کی کامیابی پر مبارکباد پیش کی۔ تقریب کے اختتام پر وطن کے بہادر بیٹوں کی مثالی جرات اور بہادری کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے آتش بازی کا شاندار مظاہرہ کیا گیا۔ رات کے اندھیرے میں آتش بازی کی گرج اور جگمگاتے قمقموں سے پھولوں کے شہر میں بہار کے مناظر ملتے نظر آئے اور ہر طرف رنگا رنگ روشنی پھیل گئی ۔