Voice of Khyber Pakhtunkhwa
Tuesday, February 10, 2026

عازمین حج کیلئے بائیو میٹرک تصدیق مکمل کرنے کی تاریخ میں17 فروری تک توسیع

اسلام آبادحج 2026 کیلئے بائیو میٹرک کرانے کی آخری تاریخ میں17 فروری تک توسیع کر دی گئی ہے۔ ترجمان وزارت مذہبی امور کے مطابق سعودی ویزا کے حصول کے لیے بائیو میٹرک لازمی قرار دی گئی ہے، اور مقررہ تاریخ کے بعد بائیو میٹرک مکمل نہ کرانے والے عازمین کو حج ویزا جاری نہیں کیا جائے گا۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ جو عازمین مقررہ وقت تک بائیو میٹرک مکمل نہیں کریں گے، وہ رواں برس حج کی سعادت حاصل نہیں کر سکیں گے۔ عازمین سعودی ویزا بائیو موبائل ایپ کے ذریعے گھر بیٹھے بھی بائیو میٹرک کروا سکتے ہیں۔ عازمین کی سہولت کے لیے ملک بھر میں تاشیر سینٹرز بھی کھلے رہیں گے، جبکہ وزارت مذہبی امور نے عازمین کو ہدایت کی ہے کہ وہ فوری طور پر سعودی ویزا مراکز سے رجوع کر کے اپنا بائیو میٹرک مکمل کریں۔ 80 برس سے زائد عمر کے عازمین کو بائیو میٹرک سے استثنیٰ حاصل ہوگا، ان کے چہرے اور فنگر پرنٹس اسکین نہیں کیے جائیں گے۔ تاہم ان کے پاسپورٹ اسکین ہونے کی تصدیقی ای میل موصول ہوگی۔ وزارت مذہبی امور نے عازمین کو ہدایت کی ہے کہ بائیو میٹرک پراسیس مکمل ہونے کے بعد رسید ضرور حاصل کریں تاکہ کسی بھی ممکنہ مسئلے سے بچا جا سکے۔

عازمین حج کیلئے بائیو میٹرک تصدیق مکمل کرنے کی تاریخ میں17 فروری تک توسیع

Shopping Basket