میئر ایبٹ آباد سردار شجاع نبی اور ٹی ایم او ایبٹ آباد میاں شفیق الرحمن کی بوسنیا سفیرایمن چوہوڈارویک سے ملاقات۔ اس موقع پر بوسنیا کے سفیر کا کہنا تھا کہ بہت ساری کمپنیاں پاکستان میں سرمایہ کاری کر رہی ہیں۔ دونوں ممالک کے نجی شعبے کے درمیان شراکت داری کو فروغ دیا جائے گا تجارتی حجم میں اضافے کے وسیع مواقع اور صلاحیت موجود ہے۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز اسلام آباد میں بوسنیا کے سفیر اور میئر ایبٹ آباد و ٹی ایم او کے درمیان ملاقات ہوئی جس میں دونوں ممالک کے درمیان لوکل گورنمنٹ سسٹم کے خدو خال اور گڈ پریکٹسز کے حوالے سے موثر بات چیت ہوئی اور اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ دونوں ممالک ایک دوسرے کے تعاون اور تجربوں سے لوکل گورنمنٹ سسٹم کو مزید بہتر بنا سکتے ہیں اور ایک دوسرے ممالک کی گڈ پریکٹسز سے مستفید ہو سکتے ہیں۔ اس موقع پر اس عزم کا اعادہ بھی کیا گیا کہ دونوں ممالک کے میئرز کی کوششوں سے لوکل گورنمنٹ سسٹم کو مزید مضبوط و موثر بنانے کے ساتھ تجارتی سفارتی تعلقات کو بھی مزید مضبو ط کیا جا سکتا ہے۔
