Voice of Khyber Pakhtunkhwa
Friday, September 19, 2025

چیف سیکرٹری کی زیرِ صدارت کاروبارسے متعلق اجلاس

چیف سیکرٹری شہاب علی شاہ کی زیرِ صدارت کاروبار میں آسانیاں پیدا کرنے سے متعلق اقدامات کا جائزہ اجلاس منعقد ہوا ۔ حال ہی میں منظور شدہ ”خیبرپختونخوا آسان کاروبار بل 2025“ کے تحت صوبے میں کاروبار کے عمل کو جدید، شفاف اور آسان بنانے کے لئے اقدامات کا جائزہ لینے کیلئے چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا شہاب علی شاہ کی زیر صدارت اجلاس منگل کو منعقد ہوا۔ اجلاس میں سیکرٹری محکمہ خزانہ، محکمہ انڈسٹری، بورڈ آف انوسٹمنٹ اینڈ ٹریڈ اور خیبرپختونخوا آئی ٹی بورڈ کے حکام شریک ہوئے۔ اجلاس میں نئے قانون کے اصلاحات متعارف کرنے اور کاروباری افراد کو “ون ونڈو آپریشن” کی سہولت دینے اور اس حوالے سے پورٹل کے قیام پر بریفنگ دی گئی۔ پورٹل کے ذریعے تمام چھوٹے بڑے کاروبار رجسٹر کئے جائیں گے۔ اور کاروباری امور جیسے رجسٹریشن، لائسنس، پرمٹس اورادائیگیاں آن لائن اورای پیمنٹ کے ذریعے ممکن بنائی جائیں گی۔ ان اقدامات سے کاروباری ماحول میں بہتری، سرمایہ کاری میں اضافہ اورنوجوانوں کیلئے روزگارکے نئے مواقع پیدا ہونگے۔ چیف سیکرٹری نے اس حوالے سے کام مزید تیز کرنے پر زور دیا اور کاروباری ماحول کو آسان اور اس حوالے سے امور کی ڈیجیٹائزیشن کو صوبے کی معیشت کیلئے ناگزیر قرار دیا۔

چیف سیکرٹری کی زیرِ صدارت کاروبارسے متعلق اجلاس

Shopping Basket