Voice of Khyber Pakhtunkhwa
Thursday, July 10, 2025

الخدمت کے زیر اہتمام کئیر فری آئی کیمپ آیون اختتام پذیر

الخدمت فاؤنڈیشن چترال لوئر اور کئیر (کمیونٹی ایڈ اینڈ رورل امپاورمنٹ) کے باہمی اشتراک سے 30 جون، 1 اور 2 جولائی 2025 کو RHC ایون میں کامیابی کے ساتھ منعقد ہوا۔
کیمپ کا افتتاح حاجی مغفرت شاہ نائب امیر جماعت اسلامی شمالی پختونخواہ، چیئرمین CARE محمد شجاع الحق بیگ، ڈاکٹر کنور عثمان سعید اور ڈاکٹر خالد مشتاق نے فیتہ کاٹ کر کیا، جس میں الخدمت کے ذمہ داران اور مقامی معززین نے بھی شرکت کی۔
تین روزہ کیمپ کے دوران ماہر ڈاکٹروں کی ٹیم نے بڑی محنت سے مریضوں کا معائنہ کیا اور مجموعی طور پر 80 مریضوں کے کامیاب آپریشن کیے گئے۔ اس کیمپ کا مقصد ایون اور گردونواح کے دورو دراز اور پسماندہ علاقوں کے لوگوں کو آنکھوں کی مفت اور معیاری طبی سہولیات فراہم کرنا تھا تاکہ بینائی سے محروم یا کمزور افراد کو بروقت علاج میسر آ سکے۔
کیمپ کے دوران مختلف سیاسی اور سماجی شخصیات نے بھی کیمپ کا دورہ کیا اور اس فلاحی اقدام کو سراہا۔ کیمپ کے اختتامی پروگرام میں صدر الخدمت عبد الحق نے خصوصی شرکت کی اور ڈاکٹروں سمیت پوری ٹیم کا شکریہ ادا کیا۔ آخر میں اہلیان ایون کی جانب سے امیر جماعت اسلامی ایون عبد الوہاب نے الخدمت فاؤنڈیشن، CARE اور ڈاکٹروں کی ٹیم کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا جنہوں نے اپنی قیمتی خدمات پیش کر کے اس کیمپ کو کامیاب بنایا۔
منتظمین نے آئندہ بھی اسی جذبے سے اپنے کام کو جاری رکھنے کا عزم کیا۔
سوشل میڈیا ایکٹوسٹ عرفان عزیز، قاری عبد الرحمن گجر, حاجی اکبر اور مدثر حسین کاظمی نے کیمپ منتظم کی زمہ داریاں انجام دی۔

الخدمت کے زیر اہتمام کئیر فری آئی کیمپ آیون اختتام پذیر

Shopping Basket