ایبٹ آباد.نگران وزیر اعلی خیبر پختون خوا جسٹس ریٹائرڈ سید ارشد حسین شاہ کا تعلق ایبٹ آباد کے گاؤں دکھن سیداں یو سی سربھنہ حالیہ یونین کونسل میر پور میرا سے ہے ۔سید اصغر حسین شاہ کے صاحبزادے ہیں۔ ان کے چچا ذاد بھائی سید سلطان شاہ کاکول کے ناظم بھی رہ چکے ہیں۔ سید ارشد حسین شاہ نے ابتدائی تعلیم ایبٹ آباد سے حاصل کی اور کراچی سے قانون کی ڈگری حاصل کرکے ایبٹ آباد بار کے عہدیدار بھی رہے۔ بعد ازاں وہ ایڈیشنل اٹارنی جنرل پشاور اور اسلام آباد تعینات بھی رہے ۔ وہ بطور چیف جج شمالی علاقہ جات گلگت بلتستان بھی خدمات سرانجام دے چکے ہیں۔ ان کو صوبائی کابینہ میں بطور صوبائی وزیر مذہبی امور شامل کیا گیا ۔سید ارشد شاہ انتہائی محنتی ہیں ۔سید ارشد حسین شاہ سادات خاندان کے چشم چراغ ہیں۔ ان کے چھوٹے بھائی سید نظر حسین شاہ خیبر پختونخوا کے سیکرٹری ماحولیات ہیں ۔ ایک بھائی سید اختر حسین شاہ سینئر بیورو کریٹ دوسرے بھائی سید اظہر حسین شاہ نیشنل بنک کراچی کے وائس پریزیڈنٹ ہیں۔ان کے چھوٹے بھائی سید ندیم شاہ بخاری محکمہ پولیس میں بطور ڈی آئی جی پنجاب خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔سید ارشد حسین شاہ بڑے دھیمے مزاج کے اعلی اخلاق اور اقدار کے مالک ہیں۔خاندانی زرائع کے مطابق ان پر قسمت کی دیوی شادی کے بعد مہربان ہوئی اور ترقی کے زینے طے کرتے گئے۔انہوں نے اپنے والدین اور بالخصوص ان کی ایک ہمشیرہ معذور ہیں جن کی انہوں نے بڑی خدمت کی ہے۔ان کی بطور نگران وزیر اعلی نامزدگی ایبٹ آباد کے لئے اعزاز ہے ۔اس سے پہلے سابق وزیر اعظم شہید ذوالفقار علی بھٹو کے دور حکومت 1977میں ایبٹ آباد سے اقبال خان جدون بھی چند ماہ وزیر اعلی کے طور پر خدمات سرانجام دے چکے ہیں۔وہ عدم اعتماد کی تحریک میں عہدہ سے سبکدوش ہوئے ان کی جگہ آفتاب احمد خان شیرپاؤ وزیر اعلی منتخب ہوئے ۔اسی طرح راجہ سکندر زمان خان جن کا تعلق ہری پور سے تھا وہ سینئر سیاستدان تھے .نگران وزیر اعلی رہے ۔سردار مہتاب احمد خان جن کا تعلق ایبٹ آباد سے تھا ڈھائی سال وزیر اعلی سرحد رہے ان کا دور لوگ یاد کرتے ہیں۔سید ارشدحسن شاہ پر قسمت کی دیوی مہربان ہوئی ہے ان کی نامزدگی سے ایبٹ آباد کی عزت ہے امید کی جاتی ہے ارشد حسین شاہ ایبٹ آباد کے جو دیرینہ مطالبات اور مسائل حل کریں گے ۔ان سے لوگوں کی بڑی امیدیں وابستہ ہوئی ہیں ۔ان کے پاس ڈھائی ماہ اختیارات ہیں۔نئی حکومت کے قیام تک زمہ داری نبھائیں گے ایبٹ آباد کی محرومیوں کا ازالہ کرینگے۔ارشد حسین شاہ بڑے مدبر ،دھیمے مزاج اعلی اخلاق اور کردار کے مالک ہیں انہوں نے صاف و شفاف ذندگی گزاری ان کے دامن پر کسی قسم کا کوئی داغ نہیں ہے۔