سی سی پی او پشاور کاکمانڈ پوسٹ، کنٹرول روم کا دورہ

پشاور: سی سی پی او پشاور قاسم علی خان نے کینٹ صدر، سٹی، گلبہار، اور تھانہ خان رازق شہید کمانڈ اینڈ کنٹرول روم کا دورہ کیا۔ ان کے مطابق ماضی کی طرح اس سال بھی نویں محرم، شب عاشور، اور یوم عاشور کے موقع پر کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے فول پروف سکیورٹی کے انتظامات کیے ہیں۔

 سیکیورٹی پلان:

– 14 ہزار پولیس افسران و اہلکار سیکیورٹی فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔
– 10 پلاٹون فرنٹیئر کانسٹیبلری کے ساتھ ساتھ پاک آرمی کیو آر ایف کی معاونت حاصل ہے۔
– تمام اہم تقاریب، جلوسوں اور عزاداروں کو تھری لئیر سکیورٹی فراہم کی گئی ہے۔
– جلوس کی گزرگاہوں میں موجود اونچی عمارتوں پر ماہر نشانہ باز تعینات ہیں۔
– جدید کمانڈ اینڈ کنٹرول روم میں تمام روٹس اور دیگر اہم و حساس مقامات کی سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے نگرانی جاری ہے۔
– ریسکیو 1122، سول ڈیفنس، ضلعی انتظامیہ، ہلتھ اور دیگر اداروں کے ساتھ قریبی کوارڈینیشن قائم ہے۔
– بکتر بند گاڑیاں، آر آر ایف، اے ٹی ایس، کیو آر ایف، لیڈیز پولیس، بی ڈی یو، ابابیل سکواڈ، سٹی پٹرولنگ فورس، اور ڈی ایس بی کے جوان بھی سیکیورٹی کے فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔
– ایک ہزار سے زائد ٹریفک پولیس کے افسران و اہلکار ٹریفک کو رواں دواں رکھنے کے لئے خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔

امن و امان کے قیام کے لیے اقدامات:

– تمام مسالک سے تعلق رکھنے والے علماء کرام، تاجر برادری، ضلعی انتظامیہ، اور دیگر انتظامی اداروں کے حکام کے ساتھ خصوصی میٹنگز کی گئی ہیں۔
– محرم الحرام کے پرامن انعقاد میں پشاور کے غیور عوام کا اہم کردار ہے۔

سی سی پی او پشاور قاسم علی خان نے مزید کہا کہ سیکیورٹی کو فول پروف بنانے کے لئے تمام ممکنہ اقدامات کیے گئے ہیں اور پولیس اور دیگر سیکیورٹی ادارے کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کے لئے پوری طرح تیار ہیں۔

About the author

Leave a Comment

Add a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Shopping Basket