Voice of Khyber Pakhtunkhwa
Saturday, August 9, 2025

باب خیبر پر “آپریشن بنیان المرصوص” کی کامیابی کا جشن

باب خیبر پر “آپریشن بنیان المرصوص” کی کامیابی کا جشن، افواجِ پاکستان کی جانب سے شاندار آتش بازی، شہریوں کا جذبۂ حب الوطنی دیدنی تھی

ضلع خیبر تاریخی باب خیبر پر افواجِ پاکستان کی جانب سے بھارت کی حالیہ جارحیت کے خلاف “آپریشن بنیان المرصوص” کی کامیابی کی خوشی میں سابقہ ایم پی اے الحاج بلاول آفریدی کے جانب سے شاندار آتش بازی کا مظاہرہ کیا گیا، جسے دیکھنے کے لیے مقامی افراد، نوجوانوں، بزرگوں اور بچوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔ باب خیبر پر آتش بازی کے رنگوں نے نہ صرف تاریخی باب خیبر کو جگمگایا بلکہ عوام کے دلوں میں وطن سے محبت کی ایک نئی شمع بھی روشن کی۔

آتش بازی مظاہرے کے دوران شرکاء نے فضاء میں “پاک فوج زندہ باد” اور “پاکستان پائندہ باد” کے نعرے بلند کئے۔

سابقہ ایم این اے الحاج بلاول آفریدی نے ساتھیوں سمیت اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے افواجِ پاکستان کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ سابقہ ایم پی اے الحاج بلاول آفریدی نے کہاکہ:”ہمیں اپنی افواج پر فخر ہے۔ انہوں نے نہ صرف دشمن کو منہ توڑ جواب دیا بلکہ ہماری سرزمین کی حفاظت کا فرض بھی بخوبی نبھایا۔ باب خیبر پر جشن منانا ہمارے لیے باعثِ فخر ہے، کیونکہ یہ دروازہ ہماری تاریخ اور غیرت کی علامت ہے۔”

انہوں نے مزید کہا کہ وہ ہر حال میں وطن عزیز اور افواج پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں۔افواج پاکستان اپنے بڑے دشمن کا غرور خاک میں ملاکر ہندوستان میں گھس کر انہیں مارا۔انہوں نے کہاکہ یہ تقریب نہ صرف ایک عسکری کامیابی کا جشن تھی بلکہ یہ ایک مضبوط پیغام بھی تھا کہ پاکستانی قوم اور افواج ہر جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہیں۔ باب خیبر پر روشن ہوتی یہ روشنیوں کی بارش، اس بات کی علامت ہے کہ پاکستان کا دفاع ناقابلِ تسخیر ہے۔

باب خیبر پر “آپریشن بنیان المرصوص” کی کامیابی کا جشن

Shopping Basket