Voice of Khyber Pakhtunkhwa
Sunday, June 29, 2025

سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں ہفتہ وار بنیادوں پر معمولی کمی ریکارڈ

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں ہفتہ وار بنیادوں پر معمولی کمی ریکارڈ کی گئی۔ ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں گزشتہ ہفتے کے دوران معمولی کمی ہوگئی۔ پاکستان بیورو برائے شماریات کی جانب سے جاری کر دہ اعدادوشمار کے مطابق 2مئی کو ختم ہونے والے ہفتہ میں ملک میں شمالی شہروں میں سیمنٹ کی فی بوری اوسط ریٹیل قیمت 1225 روپے ریکارڈکی گئی جو پیوستہ ہفتے کے مقابلہ 0.17 فیصد کم ہے۔ کراچی میں سیمنٹ کی فی بوری اوسط ریٹیل قیمت 1168، حیدرآباد 1180، سکھر 1300، لاڑکانہ 1173، کوئٹہ 1200 اور خضدار میں سیمنٹ کی فی بوری اوسط ریٹیل قیمت1177 روپے ریکارڈکی گئی۔

سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں ہفتہ وار بنیادوں پر معمولی کمی ریکارڈ

Shopping Basket