انسداد پولیو کے عالمی دن کی مناسبت سے پشاور میں تقریب کا انعقاد، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین خان گنڈاپور کی بطور مہمان خصوصی شرکت اور خطاب کیا۔ نامساعد حالات میں انسداد پولیو مہمات چلانے پر میں تمام اسٹیک ہولڈرز کو سلام پیش کرتا ہوں، مشکل حالات میں انسداد پولیو مہمات چلانا کسی جہاد سے کم نہیں ہے، ان مہمات میں ہمارے پولیو ورکرز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے جوانوں نے قربانیاں دی ہیں۔ ہم صوبے سے پولیو کے خاتمے کیلئے پرعزم ہیں۔ اس کا خاتمہ کرکے دم لیں گے۔ عوام سے گزارش ہے کسی بھی علاقے میں سہولیات نہ ہونے کی وجہ سے پولیو مہم کا بائیکاٹ نہ کریں، ان مہمات کا بائیکاٹ کرنے سے ہمارے ہی بچوں کا نقصان ہوتا ہے۔
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین خان گنڈاپور کا تقریب سے خطاب کے دوران کہنا تھا عوام کو بنیادی سہولیات فراہم کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے۔ ہم یہ ذمہ پوری کر رہے ہیں، جن علاقوں میں سہولیات کی کمی ہے ہم اسے دور کرنے پر کام کر رہے ہیں، آنے والی انسداد پولیو مہم میں ان علاقوں کو ٹارگٹ کیا جائے گا جو مختلف وجوہات کی بنا پر رہ گئے ہیں۔ والدین سے گذارش ہے اپنے بچوں کو انسداد پولیو کے قطرے پلائیں اور انہیں عمر بھر کی معذوری سے بچائیں۔ پولیو کے خاتمے کے لیے علماء، والدین، سول سوسائٹی اور تمام اسٹیک ہولڈرز کے کردار کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔ علی امین گنڈاپور