Voice of Khyber Pakhtunkhwa
Tuesday, July 1, 2025

خیبرپختونخوا کے بالائی علاقوں میں بارش و برفباری کا امکان

خیبر پختو نخوا، گلگت بلتستان،کشمیر اور خطہ پوٹھوہار میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سکردو میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 10 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ اس کے علاوہ ہنزہ میں منفی 6، کوئٹہ منفی 3، اسلام آباد ایک، پشاور، مظفرآباد 3، ملتان، سکھر، ڈیرا اسماعیل خان 6، لاہور، نوابشاہ7 اور کراچی میں 12ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ محکمہ موسمیات نے آج خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، کشمیر اور خطہ پوٹھوہار میں بارش اور پہاڑوں پر برف باری کا امکان ظاہر کیا ہے۔

خیبرپختونخوا کے بالائی علاقوں میں بارش و برفباری کا امکان

Shopping Basket