ڈپٹی کمشنر چارسدہ کی ہدایات پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنرI چارسدہ سونیا ناز کی زیرِ صدارت ایک اہم امن جرگہ منعقد ہوا۔ اجلاس میں DSP سٹی اور علاقے کے بااثر عمائدین نے شرکت کی۔ امن و امان کی ضمانت باہمی دشمنیوں کو مقامی جرگہ سسٹم کے ذریعے حل کرنے اور ہر قسم کی غیر قانونی سرگرمیوں پر قابو پانے کیلئے پولیس اور عوام کا مکمل تعاون یقینی بنایا جائے گا۔ باعزت واپسی غیر قانونی افغان مہاجرین کی پُرامن اور باعزت واپسی کے عمل کو قومی پالیسی کے تحت مؤثر طریقے سے مکمل کیا جائے گا۔ ڈینگی ایمرجنسی پر فوری کارروائی رجڑ سمیت متاثرہ علاقوں میں ہنگامی ڈینگی سپرے، سرکاری ہسپتالوں میں مفت کٹس اور علاج کی سہولیات کی دستیابی یقینی بنانے کی سفارش۔ منشیات کے خلاف آپریشن انگار کلی، شیخ آباد، اور مر چکی جیسے علاقوں میں آئس (Ice) ڈیلرز کے خلاف سخت کارروائی کا فیصلہ۔ عوامی خدمات میں بہتری تعلیمی اداروں میں اضافی کلاس رومز، غیر قانونی اسپیڈ بریکرز کا خاتمہ، اور بجلی/گیس لوڈشیڈنگ کے مسائل حل کرنے کا پختہ عزم۔ ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر چارسدہ نے یقین دلایا ہے کہ یہ تمام مسائل فوری طور پر متعلقہ محکموں کے ساتھ اٹھائے جائیں گے اور ان کے عملی حل تک نگرانی کی جائے گی۔
