Voice of Khyber Pakhtunkhwa
Monday, August 4, 2025

چارسدہ: نہروں و دریاؤں میں نہانے اور کشتی رانی پر ایک ماہ کی پابندی عائد

ضلع چارسدہ میں دریاؤں اور نہروں میں بڑھتے ہوئے حادثات کے پیش نظر ضلعی انتظامیہ نے دفعہ 144 نافذ کرتے ہوئے نہانے اور کشتی رانی پر مکمل پابندی عائد کر دی ہے۔ یہ پابندی یکم اگست سے 30 اگست 2025 تک نافذ العمل رہے گی۔ ڈپٹی کمشنر چارسدہ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق اس دوران کسی بھی شخص کو دریاؤں یا نہروں میں نہانے یا کشتی رانی کی اجازت نہیں ہوگی۔حکمنامے کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف تعزیراتِ پاکستان کی دفعہ 188 کے تحت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ضلعی انتظامیہ نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنی اور دوسروں کی جانوں کی حفاظت کو مقدم رکھتے ہوئے اس پابندی پر سختی سے عمل کریں۔

چارسدہ: نہروں و دریاؤں میں نہانے اور کشتی رانی پر ایک ماہ کی پابندی عائد

Shopping Basket