Voice of Khyber Pakhtunkhwa
Saturday, April 12, 2025

چارسدہ، معروف کامیڈین میراوس آبائی گاؤں تنگی میں سپرد خاک

پشتو کے معروف کامیڈین میراوس آبائی گاؤں تنگی میں سپرد خاک کر دیئے گئے، وہ گزشتہ روز طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے تھے۔ نماز جنازہ میں علاقے کے لوگوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی، جس کے بعد معروف کامیڈین میراوس آبائی گاؤں تنگی میں سپرد خاک کر دیئے گئے۔میراوس مرحوم نے اپنی جاندار اور مراح سے بھرپور فنکاری سے نہ صرف ملکی بلکہ دیار غیر میں بھی شائقین کو محظوظ کیا، اور خوب نام کمایا۔ میراوس شوگر اور گردوں کے عارضے میں مبتلا تھے۔
مشیر ثقافت زاہد چن زیب نے معروف پشتو کامیڈین میراوس کے انتقال پر اظہار افسوس کیا اور کہا کہ میراوس جیسے اداکار کا خلا کبھی پر نہیں ہوگا۔ میراوس نے 800 سے زائد پشتو کامیڈی البمز میں اپنے فن کا لوہا منوایا، میراوس کو پرائیڈ آف پرفارمنس سے بھی نوازا گیا تھا۔

چارسدہ، معروف کامیڈین میراوس آبائی گاؤں تنگی میں سپرد خاک

Shopping Basket