چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا شہاب علی شاہ، اور انسپکٹر جنرل پولیس خیبر پختونخوا ذوالفقار حمید کے ہمراہ دورہ باجوڑ، خار اسپتال میں زخمیوں کی عیادت کی۔
کل کے افسوسناک واقعے پر پوری حکومت غمزدہ ہے، وزیر اعلیٰ کی ہدایت پر حکومتی وفد آج زخمیوں کی عیادت اور شہداء کے لیے فاتحہ خوانی کے لیے آیا ہے، دکھ اور غم کی اس گھڑی میں ہم شہداء کے لواحقین کے ساتھ برابر کے شریک ہیں، زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لیے دعاگو ہیں، شہداء اور زخمیوں کو حکومت کی جانب سے اعلان کردہ پیکج کے تحت معاوضہ دیا جائے گا، دکھ اور غم کی اس گھڑی میں متاثرہ خاندانوں کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں،اسپتال انتظامیہ کو مریضوں کو بہتر سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت دی گئی ہے.