بنوں: ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر بخت اللہ وزیر نے کرم پل پر بھکاری بچوں کو تحویل میں لے کر چائلڈ پروٹیکشن بیورو کی ٹیم کو طلب کیا، جس نے دونوں بچیوں کو تحویل میں لے کر دارالامان منتقل کر دیا۔
ڈسٹرکٹ چائلڈ پروٹیکشن آفیسر نسیم اقبال نے اپنے بیان میں کہا کہ بچوں کے ساتھ غیر انسانی سلوک کی اطلاعات موصول ہو رہی تھیں، جو چائلڈ قوانین اور انسانی حقوق کے خلاف ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ بچوں کے ساتھ غیر مناسب سلوک کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔
عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ کسی بھی شکایت کی صورت میں دفتر کے آفیشل نمبر 0928-633901 پر رابطہ کریں۔