چائینز بزنس کیمونٹی ڈیلیگیشن کی ملک سعد شہید پولیس لائن میں ایس پی ہیڈکوارٹرز/سکیورٹی کے دفتر کا دورہ۔ چائنیز بزنس ڈیلگیشن نے ایس پی مجیب الرحمن کے ساتھ خصوصی ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران خیبرپختونخوا اور پشاور میں آنے والے چائینیز اور دیگر غیر ملکیوں کے تحفظ کیلئے کیے گئے سکیورٹی انتظامات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔
ایس پی ہیڈکوارٹرز سکیورٹی مجیب الرحمن نے کہا کہ غیر ملکیوں کا تحفظ اولین ترجیحات میں شامل ہیں اور ان کی حفاظت کیلئے پشاور پولیس کی جانب سے تمام تر دستیاب وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔ ملاقات کے دوران چائینز بزنس ڈیلیگیشن نے کیپٹل سٹی پولیس کی جانب سے بہترین سکیورٹی انتظامات کرنے پر ایس پی مجیب الرحمٰن کا شکریہ ادا کیا۔