خیبر پختونخواہ کے تحصیل اور ضلع لوئر چترال میں سکیورٹی فورسز کے تعاون سے جاری “جشن خزاں فٹبال ٹورنامنٹ” کا فائنل میچ ایون اور بتریک کی ٹیموں کے درمیان بمبوریت کے بتریک فٹسال گراونڈ میں کھیلا گیا۔ ٹورنامنٹ کا فائنل میچ بتریک ٹیم نے ایک کے مقابلے میں پانچ گول سے اپنے نام کر لیا۔ سکیورٹی فورسز کی جانب سے جیتنے والی اور رنر اپ ٹیموں کے درمیان انعامات اور ٹرافیز تقسیم کی گئی۔ سکیورٹی فورسز نے مقامی نوجوانوں کو کھیل کود اور دیگر مثبت سرگرمیوں میں مصروف ہونے کی تلقین کی۔ مقامی عمائدین نے سیکیورٹی فورسز کے علاقے میں مثبت کردار کو سراہا اور نوجوانوں میں مثبت سرگرمیوں میں شرکت کے بڑھتے ہوئے رجحان پر سیکیورٹی فورسز کا شکریہ ادا کیا۔


