شندور پولو فیسٹیول کے فائنل میں چترال پولو ٹیم اے نے گلگت ٹیم اے کو 7 کے مقابلے میں 9 گولز سے شکست دے دی۔
خیبرپختونخوا کلچر اینڈ ٹورازم اتھارٹی کے ترجمان محمد سعد کے مطابق یہ میلہ ٹورازم اتھارٹی، پاک فوج، چترال سکاؤٹس اور ضلعی انتظامیہ کے تعاون سے منعقد کیا گیا۔ فائنل میچ کے لیے کثیر تعداد میں ملکی و غیر ملکی سیاح شندور، اپر چترال آئے۔ یہ تین روزہ تقریبات کا اختتام تھا، اختتامی تقریب میں پیراگلائڈنگ اور میوزیکل بینڈ پرفارمنس پیش کی گئی۔