Voice of Khyber Pakhtunkhwa
Sunday, June 1, 2025

چترال میں دو روزہ تجارتی نمائش ‘چترال ایکسپو’ کا افتتاح

چترال میں دو روزہ تجارتی نمائش ‘چترال ایکسپو’ کا افتتاح کیا گیا ہے۔

chitral expo 2024

ایکسپو کا انعقاد ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان نے خیبر پختونخوا بورڈ آف انوسٹمنٹ اینڈ ٹریڈ کے تعاون سے کیا ہے۔ ایکسپو کے دوسرے روز آج اکنامک ڈویلپمنٹ کانفرنس منعقد ہوگی۔ ایکسپو اور کانفرنس کا مقصد مقامی معاشی و تجارتی شعبوں کو اجاگر کرنا ہے۔ ایکسپو اور کانفرنس میں اہم امکانی سرمایہ کاری شعبوں کی جانب سرمایہ کاروں کو راغب کرنے کیلئے اہم کوشش ہے۔ ایکسپو کا افتتاح وزیر اعلی خیبر پختونخوا کے معاون خصوصی برائے صنعت وتجارت عبدالکریم تورڈھیر نے کیا۔ ایکسپو میں سرکاری،غیر سرکاری و انفرادی طور کے 90 سے زائد سٹالز لگائے گئے ہیں۔

ان سٹالز میں مقامی خوراک،پوشاک،سجاوٹ،ثقافت اور کالاش تہذیب کے اشیا شامل ہیں۔ صوبے میں پی ٹی آئی حکومت نے اپنی پارٹی کی جنگ لڑنے کے ساتھ ساتھ یہاں ترقی وخوشحالی کے لئے نمایاں اقدامات اٹھائے۔معاون خصوصی کا ایکسپو تقریب سے خطاب کیا۔ صوبے کے عوام کی فلاح وبہبود کے لئے مشکل حالات کے باوجود نمایاں اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔ صوبے میں ہر علاقے کی مقامی وسائل سے استفادہ کرنے کی پروگرام پر عمل پیر ہیں۔ انوسٹرز کو اس صوبے میں لارہے ہیں تاکہ یہاں معاشی سرگرمیوں سے مقامی لوگوں کو فائدہ پہنچے۔

چترال میں پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ اور دوسرے چینلز کے ذریعے ذیادہ سے ذیادہ انوسٹمنٹ لانے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔ بہت جلد ہی باہر سے سرمایہ کار جوق درجوق چترال کا رخ کریں گے۔ ہمیں یہیں پاکستان ہی میں جینا اورمرنا ہے، ملک چھوڑ کر باہر جانے کا سوچ بھی نہیں سکتے۔ اسی وجہ سے ایسے قابل عمل اور پائیدار معاشی پالیسی بنارہے ہیں جس سے عوام کو ذیادہ سے ذیادہ فوائد حاصل ہوسکیں۔ وزیراعلیٰ نے عوام کی فلاح وبہبود کے لئے متعدد اسکیموں کااعلان کیا ہے۔

ان سکیموں میں آسان قرضوں کے ذریعے کاروبار کو فروع دیا جاسکے گا۔ چترال کی زرخیز اراضی سے فائدہ اٹھانے کے لئے ہمیں متعلقہ اداروں سے بھر پور استفادہ کرنا چاہیے۔ چترال کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ایکسپو اور کانفرنس منعقد کرنے پر ٹریڈ ڈیویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان، خیبر پختونخوا بورڈ آف انوسٹمنٹ اینڈ ٹریڈ سمیت چترال چمبر آف کامرس کی کاوشیں لائق تحسین ہیں۔ اکنامک ڈویلپمنٹ کانفرنس میں اج امکانی سرمایہ کاری شعبوں کو اجاگر کیا جائے گا۔ کانفرنس میں مختلف مندوبین علاقے کے معاشی و اقتصادی شعبوں کی اہمیت پر سیشنز میں اظہار خیال کریں گے۔

چترال میں دو روزہ تجارتی نمائش ‘چترال ایکسپو’ کا افتتاح

Shopping Basket