پشاور: صدر کینٹ میں مسیحی برادری کی جانب سے ایسٹر کا پُروقار جشن، بشپ ہمفری سرفراز پیٹرسن کی قیادت میں خصوصی تقریب
پشاور کے علاقے صدر کینٹ میں مسیحی برادری نے روایتی جوش و خروش کے ساتھ ایسٹر کا تہوار منایا۔ اس موقع پر مختلف فیملیز، مرد، خواتین، بزرگ، نوجوان اور بچے بڑی تعداد میں شریک ہوئے۔
ایسٹر واک میں مسیحی بچوں اور بچیوں نے ہاتھوں میں روشن شمعیں تھامے شرکت کی، جب کہ بینڈ باجوں کی دھنوں پر خوشیوں کا اظہار کیا گیا۔ پورا ماحول روحانی رنگ میں ڈوبا نظر آیا۔
تقریب کی قیادت بشپ ہمفری سرفراز پیٹرسن نے کی، جنہوں نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان بالخصوص خیبرپختونخوا میں اقلیتی برادری کو مکمل مذہبی آزادی حاصل ہے۔ اُن کا کہنا تھا کہ:
“یہ ملک پاکستان ہمارا گلشن ہے، اور ہم سب اس کے پھولوں کی مانند ہیں۔”
ایسٹر کے موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے، اور صدر کینٹ میں پولیس اہلکاروں کی بڑی تعداد تعینات رہی تاکہ شرکاء کو مکمل تحفظ فراہم کیا جا سکے۔