گزشتہ روز پشاور کے آرکائیوز لائبریری میں عیسائیوں کے مذہبی تہوار کرسمس تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں ن لیگ پی کے 82 کے ایم پی اے ملک طارق اعوان نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی اور کرسمس کے پیش نظر عیسائی برادری کے ہمراء کیک کاٹا ملک طارق اعوان نے عیسائی برادری کی بیواؤں اور یتیموں کو اپنے مذہبی تہوار کو احسن طریقے سے منانے کے پیش نظر نقد کیش بطور تحفہ انہیں پیش کیا ملک طارق اعوان نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عیسائی برادری کو کرسمس کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ پی کے 82 سمیت پشاور بھر کی اقلیتی برادری کے زمانہ بشانہ کھڑے ہیں اور یہ کہ انکے مسائل حل کرنا اولین ترجیحات میں شامل ہیں انکا مزید کہنا تھا کہ اسلامی جمہوریہ پاکستان میں اقلیتی برادری کو برابر کے حقوق حاصل ہیں اور انکے مذہبی تہواروں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں چنانچہ وہ اقلیتوں کے بھی خادم ہیں اور انکی دہلیز کے دروازے بھی انکے ہمہ وقت کھلے ہیں۔
