پاکستان کے 78ویں یوم آزادی کی مرکزی تقریب ڈویژنل ہیڈ کوارٹر ایبٹ آباد جلال بابا آڈیٹوریم میں منعقد ہوئی۔ کمشنر ہزارہ ڈویژن فیاض علی شاہ نے ہمراہ سٹیشن کمانڈر سٹیشن ہیڈ کوارٹرزبرگیڈیئر فیصل شرجیل قریشی، ریجنل پولیس آفیسر ہزارہ ناصر ستی ،ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد کیپٹن ریٹائرڈ ثنااللہ خان، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عمر طفیل کے ہمراہ پرچم کشائی کی۔ ضلعی انتظامیہ کی زیر نگرانی پاکستان کے 78ویں یوم آزادی کےموقع پر طلباءاور طالبات کی طرف سے تقریب میں رنگا رنگ پروگرامز،ملی نغمے،تقاریراور ٹیبلوز پیش کے گئے۔
کمشنر ہزارہ ڈویژن فیاض علی شاہ نے یوم آزادی ، معرکہ حق میں کامیابی پر تمام شہریوں کو مبارک باد پیش کی، بچوں کے آزادی کے جوش، ولولے کو سراہا اور محنت و لگن سے ملک کی تعمیر و ترقی کے لیے اپنا کردار ادا کرنے پر زور دیا۔دیگر مقررین میں سٹیشن کمانڈر سٹیشن ہیڈ کوارٹرزبرگیڈیئر فیصل شرجیل قریشی، ریجنل پولیس آفیسر ہزارہ ناصر ستی ، چیئرمین ضلعی مصالحتی کمیٹی لیفٹننٹ جرنل ایازسلیم رانا نے شرکا سے یوم آزادی اور معرکہ حق کے موضوع پر مفصل بات چیت کی۔یوم آزادی اور معرکہ حق کے موقع پرپاک فوج کے جوان جنہوں نے ملک کے دفاع کے لیے اپنی جانیں دیں انکی قربانی کو خراج عقیدت پیش کرنے کے انکی فیملی کو خراج عقیدت پیش کیا۔اسکے علاوہ مختلف فیلڈ میں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے اور ضلع ایبٹ آباد سے تعلق رکھنے والے افراد کی صلاحیتوں کو سراہا گیا اور اعزازی شیلڈ پیش کیں۔ مہمان خصوصی نے پروگرام کے اختتام پرمختلف مقابلوں میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے طلباء وطالبات میں اعزازی سرٹیفکیٹس تقسیم کیے۔
یوم آزادی اور معرکہ حق کے حوالے سے منعقدہ تقریب کے اختتام پرکمشنر ہزارہ ڈویژن فیاض علی شاہ کی زیر صدارت ریلی بھی نکالی گئ۔ ریلی میں سٹیشن کمانڈر سٹیشن ہیڈ کوارٹرزبرگیڈیئر فیصل شرجیل قریشی، ریجنل پولیس آفیسر ہزارہ ناصر ستی ،ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد کیپٹن ریٹائرڈ ثنااللہ خان، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عمر طفیل، چیئرمین ڈی آر سی لیفٹننٹ جرنل ریٹائرڈ ایاز سلیم رانا، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز، اسسٹنٹ کمشنر، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنرز، ضلعی افسران، طلبہ، تاجروں اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد کیپٹن ریٹائرڈ ثنااللہ خان نے یوم آزادی، معرکہ حق کے حوالے سے منعقدہ پروگرام کے انتظامات اور بہترین کارکردگی پر یوتھ افیئرز ڈیپارٹمنٹ اور دیگر کا شکریہ ادا کیا۔