انسداد بدعنوانی کے سلسلے میں پالس کوہستان آگاہی مہم کا انعقاد

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کے عوامی ایجنڈے اور ڈپٹی کمشنر کولئی پالس کوہستان اشتیاق احمد کی ہدایات پر اسسٹنٹ کمشنر پالس شکیل اکبر کی زیر نگرانی انسداد بدعنوانی کے حوالے سے واک کا انعقاد کیا گیا۔ اس واک میں مختلف محکموں کے سربراہان اور عوام کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ضلعی انتظامیہ کولئی پالس کوہستان کی جانب سے بدعنوانی کے خاتمے اور شعور اجاگر کرنے کے لیے تعلیمی اداروں، مدارس، کالجوں اور سرکاری دفاتر میں مختلف سیمینارز منعقد کیے جا رہے ہیں۔ ان اقدامات کا مقصد عوام کو بدعنوانی اور رشوت ستانی کے نقصانات سے آگاہ کرنا ہے۔حکومت خیبرپختونخوا کے اعلامیے کے مطابق 2 دسمبر سے 9 دسمبر 2024 تک ہفتہ برائے انسداد بدعنوانی منایا جا رہا ہے۔ اس دوران مختلف تقریبات، سیمینارز اور آگاہی مہمات کا انعقاد کیا جائے گا تاکہ معاشرتی بیداری پیدا کی جا سکے اور بدعنوانی کے خلاف عوام کو ایک موثر پیغام دیا جا سکے۔ضلعی انتظامیہ عوام سے اپیل کرتی ہے کہ اس مہم میں بھرپور شرکت کریں اور بدعنوانی کے خاتمے میں اپنا کردار ادا کریں۔

About the author

Leave a Comment

Add a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Shopping Basket