بٹگرام صوبائی حکومت کے احکامات اور ڈپٹی کمشنر بٹگرام آصف علی خان، کی ہدایات پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر بٹگرام گوہرعلی خان، کی زیر قیادت ضلع بٹگرام میں اینٹی کرپشن ڈے کے موقع پر “ہمارا ایمان، کرپشن فری پاکستان” کے عنوان سے سیمینار اور واک کا انعقاد کیا گیا۔اس اہم موقع پر منعقدہ سیمینار اور واک میں اسسٹنٹ کمشنر بٹگرام، ضلعی محکموں کے افسران، انٹی کرپشن سٹاف، علاقہ معززین، علمائ کرام، ڈسٹرکٹ و تحصیل خطیب، طلبائ، اور معاشرے کے مختلف طبقات سے تعلق رکھنے والے افراد کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔سیمینار کے دوران شرکائ نے کرپشن کے خاتمے کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کیا اور انسدادِ بدعنوانی کی اہمیت کو اجاگر کیا۔ مقررین نے زور دیا کہ کرپشن کا خاتمہ ایک مضبوط اور شفاف معاشرے کی بنیاد ہے اور اس کے لیے ہر شہری کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔سیمینار کے بعد ایک خصوصی واک کا انعقاد کیا گیا جس میں شرکائ نے کرپشن کے خلاف پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے۔