اپر کوہستان پولیس ، پاک آرمی کی کس کیمپ میں مشترکہ موک ایکسرسایز ، کیمپ کو دہشتگردوں کے محاصرے سے آزاد کروانے کا عملی مظاہرہ پیش کیا گیا۔ ایس ڈی پی او سرکل داسو محمد عارف ، ایس ایچ او کمیلا نورنبی شاہ ، پاک آرمی کے آفسران کی زیر نگرانی آج حدود تھانہ کمیلا کس کیمپ میں خصوصی مشقوں کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں ڈسٹرکٹ پولیس، پاک آرمی، ایلیٹ فورس، اے ٹی ایس، کیو آر ایف ، سنائپر شوٹرز، واپڈا سکیورٹی فورس ، ڈسٹرکٹ سکیورٹی برانچ اور دیگر متعلقہ شعبہ جات نے شرکت کی۔ فرضی مشقوں کا مقصد جوانوں کو ہر قسم کی ہنگامی صورت حال سے نمٹنےکیلئے ذہنی اور جسمانی طور پر تیار رکھنا ہے تاکہ وہ کسی بھی ہنگامی صورت حال میں بروقت رسپانس دے سکیں۔ کوہستان اپر کی جملہ اہم مقامات پر فرضی مشقوں کا سلسلہ جاری رکھا جا ئے گا۔