پہلا مہمند جونئیر لیگ کرکٹ ٹورنامنٹ کی افتتاحی تقریب کا انعقاد

مہمند کرکٹ گراؤنڈ چندہ میں پہلا مہمند جونئیر لیگ کرکٹ ٹورنامنٹ کی افتتاحی تقریب کا انعقاد ۔ایونٹ کے سپانسر میر اویس مومند نے ایم سی اے عہدیداروں اور سپانسرز کے ہمراہ ٹورنامنٹ کا باقاعدہ افتتاح کیا۔
ضلع مہمند میں پہلی بار جونیئر کرکٹ لیگ ٹورنامنٹ کی افتتاحی تقریب کا انعقاد کیا گیا،مہمند کرکٹ گراونڈ پر کھیلے جانے والے جونئیر لیگ میں ضلع بھر سے 21 ٹیمیں حصہ لے رہے ہیں ، ٹورنامنٹ 24 جنوری تک جاری رہے گا جسمیں 52 میچز کھیلے جائینگے. ٹورنامنٹ کے سپانسر میراویس خان مہمند نے ایم زی اے عہدیداروں اور ٹیم سپانسرز کے ہمراہ ٹورنامنٹ کا باقاعدہ افتتاح کیا ۔
اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ٹورنامنٹ کے سپانسر میراویس مہمند کا کہنا تھا کہ ضلع مہمند میں کھیلوں کی فروغ کے لیے ہمیشہ کوشیش کی ہے اور یہاں پر انٹرنیشنل معیار کا گراؤنڈ بنایا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ضلع مہمند کے کھیلا ڑیوں میں بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہیں صرف ان کو نکھارنے کےلئے ان کو مواقع فراہم کرنے کی ضرورت ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس قسم کے ٹورنامنٹ سے نوجوانوں کا ٹیلنٹ سامنے آ ئے گا اور وہ دن دور نہیں جب یہاں کے کھلاڑی اپنی صلاحیتوں سے سے دنیا میں ملک و قوم کا نام روشن کردینگے۔

About the author

Leave a Comment

Add a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Shopping Basket