کامسیٹس یونیورسٹی ایبٹ آباد کیمپس میں کانووکیشن 2023کاانعقاد آج مورخہ16 اکتوبر 2023کو منعقد ہوا۔ کانووکیشن کی مرکزی تقریب آڈیٹوریم میں منعقد ہوئی۔ کامسیٹس یونیورسٹی ایبٹ آباد کیمپس کے ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر محمد معروف شاہ کی زیر سرپرستی انڈر گریجویٹ، گریجویٹ اور 27پی ایچ ڈی کے فارغ التحصیل طلباء و طالبات کو تعلیمی اسناد اورمیڈلز دی گئی۔ اس کانووکیشن میں 1357طلباء طالبات شریک ہوئے جنہوں نے فال2022اور سپرنگ2023میں اپنی ڈگری مکمل کی ہے۔ اس پروقار تقریب میں 27طلبہ کو مختلف شعبوں میں PhDکی ڈگریاں حاصل کی جبکہ47طلباء و طالبات کو نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر میڈلز دیئے گئے۔ یہ ڈگریاں کمپیوٹر سائنسز، الیکٹریکل اور کمپیوٹر انجنیئرنگ، فارمیسی، سول انجنیئرنگ، بائیوٹیکنالوجی، بزنس ایڈمنسٹریشن ودیگر شعبوں میں دی گئی۔