کورکمانڈر پشاور لیفیٹننٹ جنرل عمر احمد بخاری نے ایڈورڈز کالج پشاور کا دورہ کیا اور طلباء و اساتذہ سے خصوصی ملاقات کی۔ کور کمانڈر پشاور نے طلباء سے خطاب کرتے ہوئے تکنیکی تعلیم کے ساتھ ساتھ دور جدید کے تعلیمی تقاضوں کی اہمیت پر زور دیا ۔ کور کمانڈر نے سوشل میڈیا کے درست استعمال کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے فیک نیوز اور پروپیگنڈا کے نقصانات سے طلباء کو آگاہ کیا – سٹوڈنٹس نے کور کمانڈر پشاور سے موجودہ حالات میں سیکیورٹی اور امن و امان کے قیام کے حوالے سے مختلف سوالات کئے ۔ طلباء اور فیکلٹی ممبرز نے کور کمانڈر پشاور کا ایڈورڈ کالج آنے پے شکریہ ادا کیا اور پاک فوج کی پاکستان کے لئے قربانیوں کو سراہا –