Voice of Khyber Pakhtunkhwa
Wednesday, April 8, 2026

باجوڑ میں پوست کی کاشت کے خاتمے کیلئے کریک ڈاؤن جاری

باجوڑ: ضلع باجوڑ میں افیون/کوکنار کی کاشت کے خاتمے کیلئے ضلعی پولیس اور ضلعی انتظامیہ کی جانب سے کریک ڈاؤن بدستور جاری ہے، جس کے دوران مزید 8 کنال اراضی پر کاشت کی گئی پوست/کوکنار کی فصل کو تلف کر دیا گیا۔

ضلعی پولیس کے مطابق ضلع بھر میں پوست کی کاشت کے مکمل خاتمے کیلئے کارروائیاں جاری ہیں۔ اس سلسلے میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر باجوڑ محمد خالد کی قیادت اور براہِ راست نگرانی میں پولیس اور ضلعی انتظامیہ مشترکہ طور پر مختلف علاقوں میں آپریشن کر رہی ہے۔

آج ہونے والی کارروائی کے دوران ایس ایچ او تھانہ برنگ احسان اللہ نے علاقہ برنگ میں کارروائی کرتے ہوئے مقامی مشران کی موجودگی میں پوست/کوکنار کی فصل کو رضاکارانہ طور پر تلف کر دیا۔

ڈی پی او باجوڑ محمد خالد نے واضح کیا ہے کہ پوست کی کاشت میں ملوث افراد کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی، جس میں گرفتاریاں اور منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات کا اندراج بھی شامل ہوگا۔

حکام کے مطابق ضلع بھر میں موجود پوست کی فصل کے مکمل خاتمے تک یہ کارروائیاں بلا تعطل جاری رکھی جائیں گی۔

باجوڑ میں پوست کی کاشت کے خاتمے کیلئے کریک ڈاؤن جاری

Shopping Basket