Voice of Khyber Pakhtunkhwa
Friday, June 27, 2025

خیبرپختونخوا میں جعلی مشروبات کے خلاف کریک ڈاؤن

وزیر خوراک ظاہر شاہ طورو کی ہدایت پر خیبرپختونخوا فوڈ اتھارٹی نے جعلی کولڈ ڈرنکس تیار کرنے اور سپلائی کرنے والوں کے خلاف صوبہ بھر میں کریک ڈاؤن کا آغاز کر دیا ہے۔ ترجمان فوڈ اتھارٹی کے مطابق یہ کارروائیاں عیدالاضحیٰ کے موقع پر عوام کو محفوظ اور معیاری خوراک کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے کی جا رہی ہیں۔ فوڈ سیفٹی ٹیموں نے پشاور، مردان اور صوابی میں مشروبات بنانے والی فیکٹریوں اور دکانوں پر چھاپے مارے، جن کے دوران پشاور سے 4 ہزار لیٹر، مردان سے 3 ہزار 500 لیٹر اور صوابی سے 600 لیٹر جعلی کولڈ ڈرنکس برآمد کی گئیں۔  ترجمان کے مطابق چھاپوں کے دوران معروف برانڈز کی جعلی کولڈ ڈرنکس تیار کرنے والے عناصر سے بھاری مقدار میں ناقص مشروب ضبط کر لیے گئے جبکہ ملوث افراد پر بھاری جرمانے عائد کیے گئے ہیں اور ان کے خلاف مزید قانونی کارروائی کا آغاز بھی کر دیا گیا ہے۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی واصف سعید کا کہنا ہے کہ عوام کی صحت سے کھیلنے والوں کے ساتھ کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی۔ جعلی مشروبات کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی تاکہ شہریوں کو خالص اور معیاری خوراک کی فراہمی یقینی بنائی جا سکے۔

خیبرپختونخوا میں جعلی مشروبات کے خلاف کریک ڈاؤن

Shopping Basket