وزیر صحت سید قاسم علی شاہ اور سی ای او چائلڈ لائف آرگنائزیشن احسن ربانی نے صوبے میں پیڈز ایمرجنسیز اینڈ ٹیلی میڈیسن سنٹرز کے قیام کیلئے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کئے۔ اس اقدام سے صوبے کے تمام اضلاع میں پیڈیاٹرک ایمرجنسیز میں معیاری علاج کیلئے ٹیلی میڈیسن سنٹرز قائم کئے جائینگے جو کہ آج سے فعال ہوجائینگے۔ ان کے مطابق پختونخوا کے ہسپتالوں میں پیڈیاٹرک ایمرجنسیز قائم کئے جائینگے جو کہ پیڈیاٹرک سپیشلٹی پر مشتمل ہونگے۔ ٹیلی میڈیسن سنٹرز کے زریعے صوبے کے کسی بھی کونے سے کسی بھی ہسپتال سے بچوں کے علاج کیلئے ماہر ڈاکٹر ویڈیو لنک پر دستیاب ہوگا۔ صوبے کے بچے معیاری علاج کے مستحق ہیں جسکے لئے ہم ہر ممکن اقدام اُٹھارہے ہیں۔ اس اقدام سے بچوں کو بروقت علاج کی سہولیات میسر ہونگی۔ کسی بھی پیچیدگی میں پاکستان بھر کے ماہر اطفال ڈاکٹرز آن کال ماہرانہ رائے کیلئے دستیاب ہونگے۔ اس اقدام سے اطفال کے اموات کی شرح میں خاطر خواہ کمی آئیگی ۔ ٹیلی میدیسن کا سیٹ اپ آج رات سے تمام ہسپتالوں میں کام شروع کردے گا۔ علاج کے مشاورت کیلئے ایف سی پی ایس پیڈیاٹرکس ڈاکٹر ہمہ وقت رہنمائی کیلئے دستیاب ہوگا۔