خیبرپختونخوا حکومت کا بی آر ٹی منصوبے کو مزید توسیع دینے کا فیصلہ

وزیراعلی خیبرپختونخوا کے معاون خصوصی برائے ٹرانسپورٹ نے کہا ہے کہ بی آر ٹی سروس کو شاہ عالم سٹاف چارسدہ روڈ پشاور سے ناگمان سٹاف تک توسیع یقینی بنائی جائے گی جبکہ بی آر ٹی سروس کو ورسک و خیبر روڈ تک پھیلایا جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بی آر ٹی سروس کو دیگر روٹس تک توسیع کے حوالے سے ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں سیکرٹری ٹرانسپورٹ مسعود یونس، منیجنگ ڈائریکٹر کے پوما پرویز سبعت خیل، سی ای او ٹرانس پشاور سید مرتضی علی شاہ، مینیجر آپریشن ٹرانس پشاور محمد عمران نے شرکت کی ہے۔

اجلاس کو بس ریپڈ ٹرانزٹ (بی آر ٹی) کی شاہ عالم سٹاف سے ناگمان سٹاف چارسدہ روڈ پشاور تک توسیع اور ورسک اور خیبر روڈز تک بی آر ٹی سروسز کی توسیع پر تفصیلی بریفننگ دی گئی۔ اجلاس کو بتایا گیا ہے کہ اس توسیع سے عوام بھر استفادہ کر سکیں گے۔ اس موقع پر معاون خصوصی برائے ٹرانسپورٹ حاجی رنگیز احمد نے شاہ عالم سٹاف سے ناگمان سٹاف تک جبکہ ورسک روڈ اور خیبر روڈ تک بی ار ٹی سروسز کی توسیع کے لئے فیزیبیلیٹی سٹڈیز فوری طور پر مکمل کرنے کی ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہماری کوشش ہے کہ بی آر ٹی سروسز سے عوام کو زیادہ سے زیادہ فائدہ ہو اور ان روٹس کے عوام بھی اس سروس سے مستفید ہوسکیں۔

انہوں نے کہا ہے کہ بی آر ٹی منصوبہ ایک سٹیٹ آف دی آرٹ منصوبہ ہے جس سے نہ صرف پبلک کو سہولیات سے آراستہ کیا جائے گا بلکہ صوبے کی ریونیو میں بھی کلیدی کردار ادا کریگا۔ انہوں نے تمام سٹیک ہولڈرز کو کہا ہے کہ جتنی جلدی ہو سکے پہلی پرست میں بی آر ٹی کو ان روٹس پر توسیع دینے کے لئے فیزیبیلیٹی سٹڈیز پایہ تکمیل تک پہنچائے۔ہمارا مقصد عوام کو معیاری سروس باہم پہنچانا ہے اور صوبے کی معیشت میں استحکام لانا ہے۔

About the author

Leave a Comment

Add a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Shopping Basket