ملتان سلطانز نے ٹاس جیت پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور لاہور قلندرز کو جیت کے لیے 20 اوورز میں 215 رنز کا ٹارگٹ دے دیا۔ عثمان خان 55 گیندوں پر 96 رنز کے ساتھ نمایاں بیٹسمین رہے۔
لاہور نے پہلے پانچ اوورز میں 50 رنز بنا کر تیز شروعات کی لیکن اس کے بعد اس کے دونوں اوپنرز تیزی سے آؤٹ ہو گئے۔ قلندرز کے لیے حالات مزید خراب ہو گئے کیونکہ وہ مسلسل وکٹیں کھوتے رہے۔ ملتان سلطانز نے دفاعی چیمپئن لاہور قلندرز کو 60 رنز سے ہرا کر پی ایس ایل 9 سے باہر کر دیا ہے