پشاور یومِ دفاع و شہداء 2025 کے موقع پریادگار شہداء پر پُروقار تقریب منعقد ہوئی۔ کور کمانڈر پشاور لیفٹیننٹ جنرل عمر احمد بخاری نے یادگار شہداء پر حاضری دی اور پھولوں کی چادر چڑھائی۔ اس موقع پر شہداء کے بلند درجات کے لیے فاتحہ خوانی بھی کی گئی۔ تقریب میں شہداء کے اہل خانہ، عسکری و سول حکام، طلباء و طالبات اور عوام کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ شرکاء نے شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے یادگار شہداء پر پھول رکھے۔ اس موقع پر حاضرین کے جذبہ حب الوطنی اور پاک فوج سے محبت و عقیدت کا منظر دیدنی تھا، جبکہ شہداء کی عظیم قربانیوں کو یاد کرتے ہوئے ان کے مشن کو جاری رکھنے کے عزم کا اظہار بھی کیا گیا۔
