پاکستان فٹ بال فیڈ ریشن سے کوہاٹ فٹ بال کے ووٹنگ رائٹس ٹیمزاور کلبزکی ووٹنگ رائٹس بحال کرنے کی اپیل کی گئی۔ ڈسٹرکٹ فٹ بال ایسو سی ایشن کے ٹیمزاور کلبز کا ایک اہم اجلاس سابق سیکرٹری فٹ بال ایسوسی ایشن محب اللہ شنواری کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں ایسوسی ایشن اورکلبز کے صدور نے شرکت کی اجلاس میں ووٹنگ رائٹس کے ٹیمزاورکلبزکو ووٹنگ کے رائٹس سے محروم رکھنے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اسے فٹ بال ایسوسی ایشن کے آئین کی خلاف قراردیاگیا اجلاس میں نئے ٹیمزاور کلبز کو رائٹس دینے کو خلاف آئین اقدام قرار دیا گیا اجلاس کے شرکاء نے پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے نارملائزیشن کمیٹی کے چیئرمین سے اپیل کی کہ وہ اس اہم معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے ووٹنگ رائٹس کے ٹیموں کو بحال کرکے انہیں ووٹنگ کا حق دیاجائے۔