ڈپٹی کمشنر کوہاٹ کی زیر صدارت افغان مہاجرین کی باعزت وطن واپسی کے انتظامات سے متعلق ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ضلعی انتظامیہ کے افسران، ڈی اے افغان مہاجرین، افغان مہاجرین کے مشران اور دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی۔ اجلاس کے دوران افغان مہاجرین کی باعزت واپسی کے لیے مختلف پہلوؤں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا اور اس حوالے سے کیے گئے اب تک کے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر کوہاٹ نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ افغان مہاجرین کی واپسی کے عمل کو منظم اور مؤثر انداز میں آگے بڑھایا جائے، تاکہ کسی بھی قسم کی دشواری یا رکاوٹ پیش نہ آئے۔ انہوں نے متعلقہ محکموں کو ہدایت کی کہ اس عمل میں قریبی رابطہ اور باہمی تعاون کو یقینی بنایا جائے اور تمام ضروری اقدامات بروقت مکمل کیے جائیں۔ ڈپٹی کمشنر کوہاٹ نے مزید کہا کہ افغان مہاجرین کی باعزت اور محفوظ وطن واپسی کے لیے جامع حکمت عملی اپنائی جائے تاکہ یہ عمل شفاف اور ہموار انداز میں پایہ تکمیل تک پہنچ سکے۔
