ڈی آئی جی امان اللہ میموریل خیبر پختونخوا اوپن ٹینس چیمپئن شپ میں متعدد میچز کا فیصلہ ہوگیا. قیوم سپورٹس کمپلیکس پشاور میں جاری چیمپئن شپ کے دوسرے روز کھیلے گئے, مین سنگل مقابلوں میں شان محمود نے سید نمبر4 اسد اللہ کو چھ چار, چھ تین سے اپ سیٹ شکست دیدی، شاہد آفریدی نے عزیر خان کو چھ چار، سات پانچ سے ہرایا، الہام وزیر نے عاقب کو چھ ایک، چھ دو سے ہرایا، عاقب عمر نے طلحہٰ کو چھ دو سے شکست دی، سیڈ نمبر ٹو ثاقب عمر نے اظہر کو چھ ایک، چھ ایک سے، سیڈ نمبر تین انعام گل نے شاہین محمود کو چھ چار، چھ چار سے شکست دیدی، حمزہ رومان نے حماد خان کو چھ چار،چھ چار سے شکست دی ،بوائز انڈر 18 میں سیڈ نمبر2 عزیر خان نے حضر ت علی کو چھ دو,چھ تین سے شکست دی، شاہسوار نے امجد خان کو چھ ایک,چھ چار سے شکست دیکر اگلے راؤنڈ کیلئے کوالیفائی کیا، اس موقع پر خیبرپختونخوا ٹینس ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری عمر آیازخلیل مہمان خصوصی تھے ان کے ہمراہ ، کوچز رومان گل، نعمان خان، ذاکر اللہ، شہریار، شاہ حسین اور شاہد سمیت دیگر شخصیات موجود تھیں۔