Voice of KP

افغانستان میں تعینات پاکستانی سفیر کا مولانا فضل الرحمان کے اعزاز میں عشائیہ

امارت اسلامی افغانستان میں تعینات پاکستانی سفیر عبیدالرحمان نظامانی نے مولانا فضل الرحمان کا استقبال کیا۔ پاکستانی سفیرنے مولانا فضل الرحمان کو سفارتی صورتحال سے آگاہ کیا۔ مولانا فضل الرحمان نے پاکستانی سفیراور سفارتخانے کے عملے کی خدمات کو سراہا۔ اس حالات میں آپکا دورہ افغانستان انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔ امارت اسلامی افغانستان کے وزیراعظم اور دیگر اکابرین سے ملاقاتیں مثبت رہی ہے۔ مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک کے درمیان بہترین اور مضبوط تعلقات وقت کی اہم ضرورت ہے۔ دونوں برادراسلامی ممالک کی تہذیب اور ثقافت مشترک ہے۔ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کی بہتری سے خطے میں استحکام  آئے گا۔ وفد میں مولاناشیخ ادریس، مولانا عبدالواسع، مولانا صلاح الدین ایوبی، مولانا عطاء الحق درویش، مولانا امداداللہ، مفتی ابرار احمد شامل، مولانا فضل الرحمان نے دورہ کابل کے اختتام پر مہمانوں کی کتاب میں اپنے تاثرات بھی قلمبند کئیے۔

Exit mobile version