خیبرپختونخوا کے سیکرٹری برائے محکمہ ریلیف، بحالی وآبادکاری عنایت اللہ وسیم کی زیرصدارت پراونشل ڈیزاسٹرمینجمیٹ اتھارٹی خیبرپختونخوا کی کارکردگی ،ضم شدہ اضلاع میں بحالی کے کاموں ،جاری و مکمل منصوبوں کے حوالے سے اہم اجلاس منعقد ہوا۔
اس موقع پر پی ڈی ایم اے کے ڈائریکٹر جنرل جنت گل آفریدی، ایڈیشنل سیکرٹری ریلیف محمد نواز،پی ڈی ایم اے کے ڈائریکٹرزاوردیگر افسران بھی موجود تھے۔ سیکرٹری ریلیف عنایت اللہ وسیم نے اس موقع پر ڈیزاسٹر رسک رڈکشن پالیسی کو بروقت تیار کرنے کی ہدایات جاری کی اور موجودہ حالات کے مطابق سسٹم کو مزید فعال کرنے کی ہدایت بھی جاری کی تاکہ عوام کو بروقت سہولیات اور معلومات فراہم کی جاسکے۔اورعوامی آگاہی مہم کےذریعے عوام کو بروقت معلومات فراہم کی جائے۔
ڈائریکٹر جنرل پی ڈی ایم اے جنت گل آفریدی نے کہا کہ اکتوبر کے پہلے ہفتے سے ونٹر کنٹنجسی پلان کا آغاز کیاجائے گا۔ڈی جی پی ڈی ایم اے نے مزید کہا کہ پی ڈی ایم اے خیبرپختونخوا ہر سال مون سون کنٹیجنسی پلان، ہیٹ ویو پلان اور ونٹر کنٹنجسی پلان بناتی ہے جس میں تمام سٹیک ہولڈرز کی تجاویز اور حساس اضلاع کی درجہ بندی کی جاتی ہے اور اضلاع کو امدادی سامان پہلے ہی مہیا کر دیا جاتا ہے۔
بریفنگ کے دوران سیکرٹری ریلیف کو دوران آفات بچوں ،خواتین اور اسپشل افراد کے تحفظ کے لیے قائم سیل کے بارے میں بھی آگاہ کیا گیا جو کہ دیگر متعلقہ اداروں کے ساتھ مل کر فرائض انجام دے رہا ہے۔