Voice of Khyber Pakhtunkhwa
Wednesday, July 9, 2025

ضلعی انتظامیہ نوشہرہ کا تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن کے تیسرے مرحلہ کا آغاز

*
تجاوزات کیخلاف گرینڈ آپریشن اسسٹنٹ کمشنر جہانگیرہ انیس الرحمان کی نگرانی میں کیا گیا جس میں ٹی ایم او جہانگیرہ میڈم شاہانہ سکندر, محکمہ ایریگیشن اور مقامی پولیس کی بھاری نفری نے حصہ لیا۔ کارروائی کے دوران خیرآباد کنڈ میں دریاٸے کابل کے کنارے قاٸم نمکین شنواری ریسٹورنٹ, بابا سرور اور باباداور ہوٹل اینڈ ریسٹورنٹ, افغان عبدالسلام ہوٹل اینڈ ریسٹورنٹ, گالا ریسٹورنٹ اور پی ایس او پمپ پر قائم تجاوزات کو بھاری مشینری کے ذریعے ہٹا دیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر نوشہرہ عرفان اللہ محسود کا کہنا تھا کہ نوشہرہ میں تجاوزات کے خلاف بلا امتیاز آپریشن جاری رھے گا

ضلعی انتظامیہ نوشہرہ کا تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن کے تیسرے مرحلہ کا آغاز

Shopping Basket