ملک اور خصوصاً خیبرپختونخوا میں جاری مسائل کو ادب کے ذریعے ہی ختم کیا جا سکتا ہے۔ ان خیالات کا اظہارکمشنر پشاور ریاض محسود نے ادبی میلے کے انعقاد کے دوران کرتے ہو ئے کہا کہ خواتین کو ادب کی دنیا میں کی جانے والی خدمات اور آگاہی دینے کے وسیع مواقع میسر ہونگے۔ 25نومبر سے شروع ہونے والے خواتین ادبی میلے کو مکمل تعاون فراہم کیا جائیگا۔ ادب اور معاشرہ آپس میں لازم و مظلوم ہیں۔ انہو ں نے شہید بے نظیربھٹو وویمن یونیورسٹی پشاور، دوستی ویلفیئر فاؤنڈیشن اور خیبرپختونخوا کلچراینڈٹورازم اتھارٹی کے باہمی اشتراک سے منعقد کیا گیا۔ اس موقع پر وائس چانسلر شہید بے نظیربھٹو وویمن یونیورسٹی ڈاکٹر صفیہ احمد تقریب کی مہمان خصوصی تھیں۔ ان کے ہمراہ ڈائریکٹر کلچر اجمل خان، ڈائریکٹر آرکیالوجی ڈاکٹر عبدالصمد،ڈاکٹر حامدہ چیف آرگنائزر دوستی پشاورادبی میلہ، ادب سے تعلق رکھنے والی شخصیات میں پروفیسر ڈاکٹر سید حنیف رسول، بشریٰ فرخ، ڈاکٹر انتل ضیاء، ناز پروین، ڈاکٹر سید حامد، ڈاکٹر شاہین عمر، ڈاکٹرحمیرا اسلم، ڈاکٹر سمیرا گل سمیت دیگر اہم شخصیات موجود تھیں۔تقریب میں معروف ادبی شخصیت بشریٰ فرخ نے ” بااختیار خواتین کو خراج تحسین” کے عنوان سے تقریرکی۔ سیشن کے دوران ادب میں خواتین کی شراکت اور سماجی ترقی میں ان کے کردار کی اہمیت پر زور دیا گیا۔ بحث و مباحثہ سیشن میں قلم نگار ناز پروین، شاہین عمر اور ڈاکٹر حمیراکی کلیدی بات چیت ہوئی جس میں ادبی اظہار اور صنف کے باہمی تعلق پر گفتگوہوئی۔ ادبی میلے کی افتتاحی تقریب کے موقع پر خواتین شاعروں ڈاکٹر شاہدہ سردار، شاہین امین اور رانی بانو نے اپنی نظمیں پیش کیں۔ دوستی پشاور ویمن ادبی میلہ 25 نومبر کو شروع ہوگا اور 29 نومبر تک جاری رہے گاجس میں صوبہ بھر کے تعلیمی و ادبی شخصیات کو مدعوکیا جائے گا۔