ضلعی پولیس سربراہ اورکزئی صلاح الدین کنڈی کا احسن اقدام, ڈرائیونگ قوانین کے حوالے سے تعلیم و تربیت کے کلاسز کا آغاز کردیا۔
کلاسز کا مقصد ڈرائیورز کو روزانہ کی بنیادوں پر چلان کے بجائے ٹریفک قوانین سے متعلق آگاہی دینا ہے۔ کلاس لینے کے لئے آئے ہوئے ڈرائیورز کو مکمل قانونی طریقہ کار کے مطابق سڑک پر گاڑی چلانے اور رکنے کے حوالے سے آگائی دی دی گئی اور انہیں روڈ پر پیدل چلنے والے اور دوسری گاڑی والوں کے حقوق جبکہ ڈرائیوران کو سواریاں اتارنے اور بٹھانے کے حوالے سے بھی آگائی دی۔ ڈرائیوران کو ٹریفک قوانین پڑھانے کے ساتھ ساتھ اخلاقیات کے حوالے سے بھی آگائی دی دی گئی۔
ڈی پی او اورکزئی صلاح الدین کنڈی کا کہنا ہے کہ ڈرائیونگ قوانین کی تعلیم و تربیت کا مقصد ضلع کے لوکل ڈرائیوران کو ایجوکیٹ کرنا ہے خاص کر کمسن موٹرسائیکل سواروں کو جو بنا ہیلمٹ اور کم عمری میں ڈرائیونگ کرتے ہیں جس سے ان کی جانیں ضائع ہوتی ہیں۔ جبکہ کلاسز کا یہ سلسلہ بدستور جاری رہے گا۔ ڈی پی او اورکزئی نے ٹریفک اہلکاروں کو ہدایت دی کہ خوش اسلوبی اور دلچسپی کے ساتھ کلاسیں لینے والے ڈرائیوران کے ساتھ خصوصی رعایت برتی جائے تاکہ وہ دل جمی کے ساتھ قوانین سیکھے۔