بارشوں کے باعث دبئی ائر پورٹ پر پروازوں کا سلسلہ معطل

ایمرٹس ائیرلائن نے  دبئی میں خراب موسم اور سڑکوں کی صورتحال کی وجہ سے آج رات 12 بجے تک اپنے چیک ان کاوئنٹر بند کردیے۔دبئی ائیرپورٹ حکام نے بتایا کہ دبئی سے ایمرٹس میں سفر کا آغاز کرنے والے مسافروں کی فلائٹس منسوخ کردی گئی ہیں۔خراب موسم اور سڑکوں کی صورتحال کے باعث آپریشنل چیلنجز درپیش ہیں۔ائیرپورٹ حکام نے مسافروں کو ہدایت کی کہ وہ دبئی ائیرپورٹ آنے کی زحمت نہ کریں۔ فلائٹ Due to rains, flights at Dubai Airport have been suspendedآپریشن کی بحالی میں غیرمعمولی چیلنجز درپیش ہیں جس کے باعث فلائٹس آپریشن کی بحالی میں وقت لگے گا۔واضح رہےکہ دبئی، شارجہ اور ابوظہبی سمیت متحدہ عرب امارات کی ریاستوں میں طوفانی بارشوں سے 75 سال کا ریکارڈ ٹوٹ گیا۔متحدہ عرب امارات میں دبئی، شارجہ اور ابوظبی سمیت دیگر ریاستوں میں طوفانی بارشوں اور ژالہ باری کے بعد وسیع علاقے اور سڑکیں پانی میں ڈوبی ہوئے ہیں۔حکام نے سکولوں کو آن لائن کلاسز اور ملازمین کو گھروں سے کام کرنے کی ہدایت کی ہے۔ دبئی، شارجہ اور ابو ظہبی سمیت متحدہ عرب امارات کی کئی ریاستوں میں طوفانی بارشوں نے نظامِ زندگی درہم برہم کر دیا ہے۔ منگل کو ہونے والی بارشوں کے سبب جہاں سڑکوں پر کئی کئی فٹ پانی کھڑا ہو گیا وہیں فلائٹس کا شیڈول بھی متاثر ہوا ہے۔ دبئی پولیس نے پبلک سیفٹی الرٹ جاری کر رکھا ہے اور شہریوں کو گھروں میں رہنے کی ہدایت کی ہے۔ متحدہ عرب امارات کے محکمہ موسمیات نے بدھ کو مزید بارشوں کی پیش گوئی کی ہے۔

About the author

Leave a Comment

Add a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Shopping Basket